کچن سیف۔ ایک ایسا لاکر جو مخصوص وقت کے لیے چیزیں لاک کر کے اُن کا نشہ کم کرنے میں مدد دیتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 مئی 2019 23:33

کچن سیف۔ ایک ایسا لاکر جو مخصوص وقت کے لیے چیزیں لاک کر کے اُن کا نشہ کم کرنے میں مدد دیتا ہے

اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی چیز آپ کی لت بنتی جا رہی ہے اور اس سے چھٹکارا پانا آپ کے لیے مشکل ہے تو  یہ کچن سیف(Kitchen Safe) آپ کے لیے ہی ڈیزائن کی گئی ہے۔ ایک ایسا لاکر ہے جو  کسی  چیز کو مخصوص وقت کے لیے لاک کر سکتا ہے۔کچن سیف  ایک جار کی شکل کا لاکر ہے جبکہ اس کے ڈھکن  میں ایک لاک اور ٹائمر ہے۔اس میں آپ کھانے پینے کی ایسی چیزیں رکھ سکتے ہیں، جن کی آپ کو لت لگ چکی ہے اور آپ اس لت سے نجات پانا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ سمارٹ فون، ٹی وی ریموٹ اور گیمز کنٹرولر کو بھی مخصوص وقت کے لیے لاک کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کچن سیف میں چیزوں کو 1 منٹ  سے لیکر 10 دن کے لیے لاک کیا جا سکتا ہے۔ کچن سیف جاپان کی ایمزون سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ایمزون پر اس کے ریویوز پڑھ کر لگتا ہے کہ صارفین اسے ہر طرح کے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ صارفین اسے کیلوریز سے بھرپور کھانوں سے پرہیز اور دیگر گیجٹس سے چھٹکارہ پانے کے لیے اس کا استعمال کر رہے ہیں۔


کچن سیف کو اگرچہ امریکی کمپنی نے بنایا ہے لیکن یہ امریکا سے زیادہ جاپان میں مقبول ہیں۔کچن سیف کی قیمت  12,850 ین یا 117 ڈالر اور 38,815 ین یا 354 ڈالر کے درمیان ہے۔ قیمت کا انحصار کچن سیف کے سائز اور رنگت پر بھی ہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu