گٹروں سے نکلنے والے پُر اسرار سفید فوم نے ساری سڑک کو ڈھانپ لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 مئی 2019 23:36

گٹروں سے نکلنے والے پُر اسرار سفید فوم نے   ساری سڑک کو ڈھانپ لیا

چین کے شہر شیان میں منگل کو شہری اس وقت حیران رہ گئے جب شہر کے تین گٹروں سے پُراسرار سفید فوم نکلنے لگا۔اس سفید فوم نے سڑک کے 200 میٹر کے علاقے کو ڈھانپ لیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ پُر اسرار سفید فون گٹروں  اور سیوریج پائپوں سے نکلا اور اس نے ساری سڑک اور گلی کو ڈھانپ لیا۔ اس واقعے کی ویڈیو جلد ہی چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)


سڑکوں کی صفائی کے لیےبلایا گیا عملہ بھی اس فوم کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

وہ جتنا فوم صاف کرتے ، مزید اس کی جگہ لے لیتا۔بتدریج شام تک یہ سارا فوم صاف کر دیا گیا۔
اگلے دن مقامی محکمہ ماحولیات نے مقامی رپورٹروں کو بتایا کہ یہ  حقیقت میں میٹرو ٹنل  کی تعمیر میں استعمال ہونے والا ایک  عامل تھا۔ یہ انسانوں کےلیے نقصان دہ نہیں تھا۔ سیوریج میں لیک ہونے کی وجہ سے یہ سڑکوں پر بہہ نکلا۔


Browse Latest Weird News in Urdu