طلباء کو دیہاتی علاقے میں گھومتے ہوئے ڈائنو سار کے انڈے مل گئے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 26 مئی 2019 23:35

طلباء کو دیہاتی علاقے میں گھومتے ہوئے ڈائنو سار کے انڈے مل گئے

چین کے پنگ شیانگ کے علاقے میں  کریٹیشیس دور کے ڈائنو سار کے انڈے ملے ہیں۔ یہ انڈے  کیچڑ میں دھنسے ہوئے تھے۔یہ انڈے چند طلبا کو ویک اینڈ پر ملے تھے۔ مقامی میوزیم کو اس کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے انہیں اپنے میوزیم میں سجا لیا ہے۔
ایک حیرت انگیز ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مختلف سائز کے 6 انڈے میوزیم میں ڈسپلے پر رکھے ہیں۔ ان سب انڈوں پر سرخ گارا چڑھی  ہوئی ہے۔


چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے ماہرین نے انڈوں کے مطالعے کے بعد تصدیق کی ہے کہ یہ بلاشبہ ڈائنو سار کے انڈے  ہیں۔

(جاری ہے)


جیانگسی صوبے میں حالیہ سالوں میں بہت  سے فوسلز ملے ہیں۔ اس علاقے کو چین میں ڈائنو سار کا گھر کہا جاتا ہے۔ کریٹیشیس دور اور جراسک دور میں یہ علاقہ ڈائنو سارز سے آباد تھا۔ حالیہ سالوں میں عمارتوں کی تعمیر کے دوران بھی یہاں سے ڈائنو سارز سے متعلقہ اشیا دریافت ہوتی رہی ہیں۔
15 اپریل 2010 کو یہاں  ایک بلڈنگ میں تعمیراتی کام کے دوران ڈائنو سار کے انڈوں کے فوسلز ملے تھے۔ 2008 میں ایک قریبی تعمیراتی  سائٹ پر ڈائنو سار کے کئی ڈھانچے دریافت ہوئے تھے۔
2017 میں  ایک سکول کی بنیادوں کی کھدائی کے دوران بھی یہاں سے ڈائنو سارز کے 30 انڈوں کے فوسلز ملے تھے۔

طلباء کو دیہاتی علاقے میں گھومتے ہوئے ڈائنو سار کے انڈے مل گئے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu