850 طویل القامت افراد نے ایک جگہ جمع ہو کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 1 جون 2019 23:47

850 طویل القامت افراد نے ایک جگہ جمع ہو کر نیا  عالمی ریکارڈ بنا لیا

850 طویل القامت انسانوں نے نیدرلینڈ میں ایک جگہ جمع ہو کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
اس ایونٹ کے منتظم نے بتایا کہ جمعرات کو 850 طویل القامت ایک ساتھ جمع ہوئے، جنہوں زیادہ سے زیادہ طویل القامت افراد کے ایک جگہ جمع ہونے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس مقابلے میں شریک لوگوں کےلیے ضروری تھا کہ اُن کی قد کافی بڑے  ہوں۔ مقابلے کی شرائط کے مطابق مقابلے میں شریک مردوں کا قد 6 فٹ 2 انچ اور خواتین کا قد 5 فٹ اور 9 انچ ہونا ضروری تھا۔

(جاری ہے)


2016 میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ڈچ افراد کے قد دنیا میں سب سے زیادہ بڑے ہوتے ہیں۔ ڈچ مردوں کے اوسط قد 6 فٹ   ہوتے ہیں، جودنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح خواتین کے اوسط قد 5 فٹ 5 انچ ہے ، جو لیٹویا کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
مقابلے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ  اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا، جہاں 2009 میں 136 طویل القامت افراد ایک ساتھ جمع ہوئے تھے۔


Browse Latest Weird News in Urdu