پانچ سالوں میں ڈھائی فٹ داڑھی بڑھانے والا شخص

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 8 جون 2019 13:33

پانچ سالوں میں ڈھائی فٹ داڑھی بڑھانے والا شخص

32 سالہ لانس ووٹن کا تعلق کینٹکی سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے آئی ٹی سپروائزر ہیں۔ کچھ عرصے سے انہوں نے لمبی  داڑھی کے حوالے سے کافی نام کمایا ہے۔
ووٹن نے جون 2014ء میں  داڑھی بڑھانی شروع کی۔ وہ ہالووین پر ایک قزاق کا کاسٹیوم پہننا چاہتے تھے، اسی لیے انہوں نے داڑھی بڑھانی شروع کر دی۔ اکتوبر تک اُن کی داڑھی کافی بڑی ہو گئی تھی۔ اُن کے حجام دوست نے انہیں داڑھی کی بڑھوتری کے لیے کچھ مصنوعات چیک کرنے کا کہا۔

ان مصنوعات کے نتائج متاثر کن تھے۔اس کے بعد ووٹن کو داڑھی مونچھوں کے مقابلے میں دعوت دی جانے لگی۔ یہاں اُن کی ملاقات داڑھی کے شوقین دوسرے بہت سے لوگوں سے ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ کبھی شیو نہیں کریں گے۔آج اُن کی داڑھی کی لمبائی 2.5 فٹ ہے اور یہ اُن کے پیٹ سے بھی نیچے تک آتی ہے۔

(جاری ہے)


پچھلے پانچ سالوں میں ووٹن  ساری دنیا میں داڑھی کے 30 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔

امریکا میں وہ  آل نیچرل  کیٹیگری میں دوسری  اور دنیا بھر میں فل بیئرڈ نیچرل کیٹیگری میں چوتھی پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔
اس وقت کئی سپانسر ووٹن کو داڑھی کی خصوصی مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔ وہ 2018 میں چند فلموں میں بھی چھوٹے کردار ادا کر چکے ہیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu