بے گھرشخص نے پودوں کے پتوں، مٹی اور قدرتی رنگوں سے شاندار تصاویر بنا دی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 9 جون 2019 16:48

بے گھرشخص نے  پودوں کے پتوں، مٹی اور قدرتی رنگوں سے شاندار تصاویر بنا دی

بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک بے گھر شخص  اپنے دن  دیواروں اور عمارتوں پر تصاویر بنانے میں گزارتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ  وہ شخص یہ تصاویر صرف درختوں کے پتے، مٹی، کوئلے اور قدرتی رنگوں سے بناتا ہے۔
ہر کوئی انہیں راجو کے نام سے جانتا ہے لیکن کسی کو بھی اُن کا اصل نام معلوم نہیں ہے۔ گندے کپڑوں اور بکھری داڑھی  میں وجہ سے وہ  کولم شہر کی گلیوں میں گھومنے والے دیگر آوارہ منش لوگوں کی طرح ہی دکھائی دیتے ہیں لیکن وہ ایک کہنہ مشق فنکار ہیں۔

راجو شہر میں ملنے والے کسی بھی صاف دیوار پر تصاویر بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ درختوں کےپتے تلاش کر کےانہیں پینٹ برش کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ وہ  درختوں کے رس، مٹی کے گارے، کوئلے اور قدرتی رنگوں کو پینٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
کوئی نہیں جانتا کہ راجو کہا ں سے آئے ہیں، اُن کا تعلق کہاں سے ہے ۔ انہوں نے 2011ء میں پہلی تصویر بنائی تھی۔ تصویر کے رنگ بنانے کےلیے وہ پتوں کو پیس کر ان میں مٹی ملاتے ہیں۔ اس طرح سے بھورا اور سیاہ رنگ بن جاتا ہے۔راجو کے تھیلے میں قدرتی نیلے ، پیلے اور سرخ رنگ بھی ہوتے ہیں۔انہی رنگوں سے کام لے کر راجو بہترین تصاویر بناتے ہیں۔
راجو کی حیرت انگیر مہارت دیکھنے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu