جاپانی کمپنی نے پہلا سوشل میڈیا ورچوئل ماڈل متعارف کرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 9 جون 2019 23:38

جاپانی کمپنی نے پہلا سوشل میڈیا ورچوئل ماڈل متعارف کرا دیا

جاپانی کمپنی 1sec Inc. ڈیجیٹل دنیا کو حقیقی دنیا سے ملانے کے لیے کام کرتی ہے۔ اس کمپنی نے جاپان کا سوشل میڈیا پہلا ورچوئل ماڈل بنایا ہے۔ یہ ورچوئل ماڈل ایک میوزک پروڈیوسر ہے اور اس کا نام لیام نیکورو ہے۔
اس سے پہلےسوشل میڈیا کے لیے کئی ورچوئل ماڈلز جیسے میکویلا اور ایما
(تفصیلات اس صفحے پر) بنائی جا چکی ہیں۔

اب جاپانی ٹیک سٹآرپ اپ نے ورچوئل مرد ماڈل بھی بنا لیاہے۔ لیام نیکورو کا تعلق لاس اینجلس سے بتایا گیا ہےاور یہ کافی منافع بخش میوزک، فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرتا ہے۔
لیام دیکھنے میں میکویلا سے زیادہ حقیقی لگتا ہے۔ یہ سوشل میڈیا پر سب سے دلکش ورچوئل ماڈل ہے لیکن اسے میکویلا کے 1.6 ملین فالورز کا ہدف حاصل کرنے میں کافی وقت لگے گا۔

(جاری ہے)


مارچ میں جاری کی گئی پریس ریلیز میں لیام کے پسندیدہ کھانے، فلمیں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق لیام امریکی باپ اور جاپانی ماں کا بیٹا ہے جو امریکا میں پیدا ہوا اور کیلیفورنیا میں رہتا ہے۔ اس کا قد 180 سینٹی میٹر اور وزن 72 کلوگرام ہے۔
انسٹاگرام پر لیام نیکورو کے فالورز کی تعداد 8700 ہے۔ اسے سوشل میڈیا کا کامیاب ورچوئل ماڈل تو نہیں کہا جا سکتا لیکن وہ بہت سے حقیقی افراد سے زیادہ کامیاب ہے۔ دوسرا وقت کے ساتھ ساتھ فالورز کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu