خاتون کی خوبصورتی اُن کے ٹریفک چالان کا باعث بن گئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 جون 2019 23:55

خاتون کی خوبصورتی اُن کے ٹریفک چالان کا باعث بن گئی

یورا گوئے  میں ایک ٹریفک اہلکار کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے سرکاری کاغذات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ ٹریفک اہلکار نے خوبصورت خاتون کو متاثر کرنے کے لیے اُن کا چالان کیا اور ٹکٹ پر   وجہ لکھی  کہ ”عوامی سڑک پر بہت زیادہ خوبصورتی“۔
یہ غیر معمولی واقعہ 25 مئی کو یوراگوئے کے شہر پایساندو میں پیش آیا۔ ٹریفک اہلکار، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے ایک کار سوار خاتون کو روکا اور اُن کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا۔

انہوں نے خاتون کا چالان کرتے ہوئے  وجہ لکھی کہ ”ڈرائیونگ میں لاپروائی“ اور ساتھ ہی بریکٹ میں لکھا ”عوامی سڑک پر بہت زیادہ خوبصورتی“۔اپنی نیت کو مزید واضح کرنے لیے ٹریفک اہلکار نے ٹکٹ پر مشاہدے کے سیکشن میں ”آئی لو یو“ بھی لکھ دیا۔

(جاری ہے)


ٹریفک اہلکار اگرچہ زیادہ سمارٹ بننے کی کوشش کر رہا تھا لیکن انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ حرکت اُن کے لیے کافی مشکل کا باعث بنے گی۔

یہ چالان ٹکٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوکر وائرل ہوا تو ٹریفک حکام نے اس کی تحقیقات شروع کر دیں۔
اس ٹکٹ کے وائرل ہونے پر لوگوں کو ملاجلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ٹریفک اہلکار پر تنقید کی ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کیا ہے ۔  بہت سے لوگوں نے ٹریفک اہلکار کی  ہمت کی داد دی ہے۔
تحقیقات کے دوران اگر ٹریفک اہلکار مجرم پایا گیا تو اُنہیں معطل کیا جا سکتا ہے، اُن کی تنزلی کی جا سکتی ہے یا ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu