کہیں بل ادا کیے بغیرہی نہ چلا جائے۔ ریسٹورنٹ نے گاہک کو زنجیروں سے باندھ دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 11 جون 2019 23:39

کہیں بل ادا کیے بغیرہی  نہ چلا جائے۔ ریسٹورنٹ نے گاہک کو زنجیروں سے باندھ دیا

پیرو میں وینیزویلا کے ایک تارک وطن  کو ریسٹورنٹ انتظامیہ نے سیٹ کے ساتھ زنجیر سے باندھ دیا۔ انتظامیہ کو خدشہ تھا کہ یہ شخص کہیں کھانا کھانے کے بعد بل دئیے بغیر ہی نہ چلا جائے۔ اس واقعے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر  ایک نیا تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔
اس واقعے کی تصاویر وینیزویلا کے ایک صحافی، لوئس مارٹینیز،  نے ٹوئٹر پر شیئر کیں، جہاں سے یہ وائرل ہوگئیں۔

اس واقعے کی تصاویر تو ٹوئٹر سے ڈیلیٹ کر دی گئی  ہیں کہ اس کا مضمون ابھی بھی اس نیوز ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں لوئس  لکھتے ہیں۔

(جاری ہے)


لوئس کا کہنا ہے کہ انہیں یہ تصویریں پیرو میں موجود  ایک تاریک وطن نے دی تھیں۔ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ زنجیر میں بندھے شخص نے یہ تصویریں خود لیں تھیں اور درخواست کی تھی کہ تصویر میں اس کا چہرہ دھندلا دیا جائے تاکہ وہ پیرو میں ردعمل کا نشانہ نہ بنے۔
بہت سے لوگوں نے اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔ اُن کا موقف ہے کہ کسی بھی شخص میں ذرا سی بھی عزت نفس ہو تو وہ اس طرح زنجیر میں بندھ کر کھانا نہیں کھائے گا۔ تاہم لوئس کا موقف ہے کہ اس شخص کو کھانا پیش کیے جانے سے پہلے معلوم ہی نہیں تھا کہ اسے زنجیروں میں جکڑا جائے گا۔

کہیں بل ادا کیے بغیرہی  نہ چلا جائے۔ ریسٹورنٹ نے گاہک کو زنجیروں سے ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu