اپنا سمارٹ فون خود سے دور رکھیں اور مفت پیزا کھائیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 جون 2019 23:58

اپنا سمارٹ فون خود سے دور رکھیں اور مفت پیزا کھائیں

لوگوں میں سمارٹ فون کی لت اتنی زیادہ بڑھ چکی ہے کہ  اب ریسٹورنٹس اپنے گاہکوں کو کھانے کے دوران موبائل فون خود سے دور رکھنے پر مفت کھانا دینے کی پیش کش کر رہے ہیں۔
فریسنو، کیلیفورنیا میں بھی کُری پیزا کمپنی نے ”ایک دوسرے سے بات کریں ڈسکاؤنٹ“ کے نام سے ایک رعایتی پیش کش متعارف کرائی ہے۔اس رعایتی پیش کش سے فائدہ اٹھانے کے لیے گاہکوں کو اپنا موبائل فون بند کرنا پڑے گا۔

اس رعایتی پیش کش سے فائدہ اٹھانے کےلیے گاہکوں کا 4 یا زیادہ افراد کے گروپ کی صورت میں ہونا ضروری ہے۔اس کے علاوہ  تمام گاہکوں کے پاس باقاعدہ  ورکنگ سمارٹ فون ہونا چاہیے۔تمام شرائط پورا کرنے والے گاہک  ریسٹورنٹ میں اپنے اگلے دورے میں ایک بڑا پیزا مفت کھا سکیں گے۔گاہک اگر چاہیں تو مفت پیزا بے گھر افراد کو عطیہ بھی  کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


پیزا کمپنی کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ لوگ کم از کم کھانے کے دوران ایک دوسرے سے گفتگو  کریں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مفت پیزا گاہکوں کو اگلی بار ریسٹورنٹ آمد پر دیا جائے گا ۔ گاہکوں کا اگلا دورہ کم از کم 24 گھنٹے بعد ہونا چاہیے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ہر ماہ پیزا عطیہ بھی کرتے ہیں، اگر گاہک چاہیں تو اُن کا مفت پیزا عطیہ کیے ہوئے پیزوں کے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے۔
پیزا کمپنی نے اس پیش کش کا اعلان 3 ہفتے پہلے کیا تھا۔ کمپنی اب تک 40 سے 50 پیزے مفت میں فراہم کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu