خاتون نے کتا سمجھ کر اپنے گھر میں ریچھ کا بچہ پال لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 جون 2019 23:54

خاتون نے  کتا سمجھ کر اپنے گھر میں ریچھ کا بچہ پال لیا

ایک 27 سالہ خاتون  نے کتا سمجھ کر اپنے گھر میں ریچھ کا بچہ پال لیا۔ کوالالمپور سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ  وہ اس ریچھ کو کتا سمجھتی رہیں۔
6 جون کو سینٹریو سوئٹس کنڈومینیم، کوالالمپور، ملایشیا کے رہائشی اس وقت پریشان ہوگئے جب انہوں نے بلڈنگ کی اوپری منزل  سے جنگلی درندے کی سی آواز  سنی ۔اس کے بعد انہوں نے کھڑکی سے سر نکالے ریچھ کو دیکھا۔

شہری نے پہلے تو سوچا کہ کوئی ریچھ کے کپڑے پہن کر  اُن کے ساتھ مذاق کر رہا ہے۔اس کے بعد  بلڈنگ  کے ایک رہائشی نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی۔ ویڈیو سے تصدیق ہوگئی کہ یہ اصل ریچھ ہے۔اس کے بعد حکام کو اطلاع دے دی گئی تاکہ اس خطرے کو یہاں سے ہٹایا جا سکے۔
پولیس اور محکمہ جنگلی حیات کے افسران موقع پر پہنچے تو معلوم  ہوا کہ  گھر میں صرف ریچھ ہے جبکہ اس کی  مالکن چھٹیاں گزارنے اپنے گاؤں  گئی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے ایک ہمسائے  کے پاس مالکن کا نمبر تھا۔ جب مالکن سے رابطہ کیا گیا تو وہ دوڑی چلی آئی تاکہ خود وضاحت پیش کر سکے۔خاتون کا  کہنا ہے کہ وہ ریچھ کو زیادہ عرصے نہیں رکھنا چاہتی تھی بلکہ چاہتی تھیں کہ وہ تھوڑا بڑا ہو جائے تاکہ اسے چڑیا گھر کے حوالے کیا جا سکے۔
زاریتھ صوفیہ نے بتایا کہ یہ ریچھ کا بچہ انہیں ایک رات سڑک کے کنارے ملا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہیں اندازہ ہوا کہ یہ ریچھ ہے انہوں نے اسے چڑیا گھر کےحوالے کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس سے پہلے وہ چاہتی تھی کہ ریچھ کی صحت ٹھیک ہوجائے۔
خاتون کی وضاحت نہ تو حکام اور نہ ہی ہمسایوں کو مطمئن کر سکی۔ہمسایوں کا کہنا تھا کہ اگر خاتون اتنی رحم دل ہیں کہ زخمی ریچھ کو گھر لے آئیں تو وہ اتنی ظالم کیسے ہو سکتی ہیں کہ اسے اکیلا گھر پر چھوڑ کر چھٹیاں گزارنے چلی گئیں۔


پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے زاریتھ صوفیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی گلوکارہ، جو رئیلٹی شوز میں بھی حصہ لےچکی ہیں،  کو خطرے سے دوچار ریچھ کی  محفوظ قرار دی گئی اس قسم کو  پالنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔محفوظ انواع کے جانوروں کو پالنا 2010 وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت جرم ہے۔
زاریتھ صوفیہ  پہلی خاتون نہیں جنہوں نے ریچھ کو کتا سمجھ کر پالا ہو۔ پچھلے سال ایک چینی خاندان  بھی ریچھ کو کتا سمجھ کر پالتا رہا، جس کا وزن 250 پاونڈ تک ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu