نیویارک‘ دنیا کے سب سے وزنی 15پونڈ کے بچے کی پیدائش، ماں بیٹا صحتمند

اس سے قبل بھی اس خاتون نے ہی 11 پاؤنڈ کے سب سے وزنی بچے کو جنم دیا تھا

پیر 17 جون 2019 13:08

نیویارک‘ دنیا کے سب سے وزنی 15پونڈ کے بچے کی پیدائش، ماں بیٹا صحتمند
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) امریکی خاتون نے دنیا کے وزنی ترین بچے کو جنم دے کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ خاتون کے ہاں اس سے قبل 2016 میں بھی 11 پاؤنڈ کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ سرجن کا کہنا تھا کہ وزنی بچے کی پیدائش ماں کی جنیات کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ خاتون جوائے کے ہاں 15 پونڈ وزنی بچے کی پیدائش ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور نومولود کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میڈیکل کی تاریخ میں 15 پاؤنڈ (ساڑھے سات کلو) کے بچے کی پیدائش ریکارڈ ہے کیونکہ اس سے قبل اس خاتون نے ہی 11 پاؤنڈ کے سب سے وزنی بچے کو جنم دیا تھا۔خاتون کے مطابق انہیں زچگی کے دوران بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا البتہ باقاعدگی سے معائنہ اور ورزش کی وجہ سے زچگی کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور بچے کی پیدائش اسی وجہ سے آپریشن کے بجائے نارمل ڈلیوری سے ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے ہاں اس سے قبل 2016 میں بھی 11 پاؤنڈ کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ سرجن کا کہنا تھا کہ وزنی بچے کی پیدائش ماں کی جنیات کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔ ماں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 9 ماہ جتنی تکلیف میں گزارے انہیں ہرگز اس بات کا گمان نہیں تھا کہ پیدا ہونے والے بچے کا وزن اتنا ہو گا، میرے لئے بیٹے کی پیدائش زیادہ اہم تھی اور 15 پاؤنڈ وزن ہونے کی خوشی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu