اس جاپانی برگر کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے سے بھی زیادہ ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 جون 2019 23:45

اس جاپانی برگر کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے سے بھی زیادہ  ہے

ایک  ہزار ڈالر کافی بڑی رقم ہے۔ اتنی بڑی رقم میں آپ مہنگا موبائل خرید سکتے ہیں یا اچھے ہوٹل میں قیام کے ساتھ سیروتفریح کر سکتے ہیں۔تاہم اتنی رقم میں آپ ایک برگر بھی خرید سکتے ہیں۔
آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا۔ ایک ہزار ڈالر میں آپ دنیا کے اس مہنگے ترین برگر کو بھی خرید سکتے ہیں۔یہ برگر آک ڈور سٹیک ہاؤس، گرانڈ حیات ہوٹل ، ٹوکیو کی پیش کش ہے۔


یہ برگر امریکی شیف پیٹرک شیماڈا کی تخلیق ہے۔ اس کی قیمت 1 لاکھ یوان یا تقریباً 1 ہزار ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

اس برگر کے بن پر  سونے کے ورق  چڑھائے جاتے ہیں۔ ریسٹورنٹ اس برگر میں  ایک کلو گرام واگیو بیف استعمال کرتا ہے۔
اس کے دوسرے مہنگے اجزاء میں جاپانی  چیڈر پنیر اور  بطخوں یا مرغابیوں کی کلیجی استعمال کی  جاتی ہے۔ اگر برگر کو شیمپئن کی ایک بوتل کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
اس برگر میں نیچے  گارلک سیفران سوس استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے اوپر ٹماٹر ، سلاد کے پتے اور دوسری سبزیاں استعمال کی جاتی ہیں۔یہ برگر ایک چاپنگ بورڈ جتنا بڑا ہے اور دنیا کے مہنگے ترین کھانوںمیں سے ایک ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu