روسی خاتون کے پیٹ میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث 23سال سے قینچی موجود ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 جون 2019 23:36

روسی خاتون کے  پیٹ میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث 23سال سے قینچی موجود ہے

روس  سے تعلق رکھنے والی ایک 62 سالہ عورت تقریبا ً دو دہائیوں تک پیٹ کے شدید درد میں مبتلا رہیں۔اس کی وجہ اُن کے پیٹ میں 23 سال پہلے بھول کر رکھا جانے والا سرجیکل کلمپ (قینچی سے ملتا جلتا اوزار)   تھا۔ یہ سرجیکل کلمپ اُن کے پیٹ میں 23 سال پہلے  سیزیرین آپریشن کے بعد بھول کر رکھا گیاتھا۔
ایزیٹا گوبیوا، روس کے شمالی اوستیا  علاقے سے تعلق رکھتی ہیں۔

وہ 1996 میں اپنے سی سیکشن آپریشن کے بعد سے ہی  شدید پیٹ درد کی شکایت کر رہی ہیں۔ تاہم ڈاکٹر وں نے اس کی وجہ جگر کو قرار دیا اور کچھ علاج نہیں کیابلکہ درد کش ادویات ہی دیتے رہے۔
ایزیٹا نے دعویٰ کیا کہ انہیں ا ب ایکسرے کرانے کی اجازت ملی ہے۔ ایکسرے سے پتا چلا کہ اُن کے پیٹ میں تو سرجیکل کلمپ ہے۔ ایزیٹا کا خیال ہے  کہ ڈاکٹر  23سال پہلے اُن کے سی سیکشن آپریشن کے دوران اسے  پیٹ میں بھول گئے ہونگے۔

(جاری ہے)


ایزیٹا نے روسی اخبار کوبتایا کہ جب ریڈیولوجسٹ نے پہلی بار ایکسرے میں سرجیکل کلمپ کو دیکھا تو  حیران رہ گئی۔ وہ سمجھی کہ خاتون غلطی سے کوئی اوزار ایکسرے روم میں لے آئی تھیں۔
”انہوں نے کہا، یہ قینچی ظاہر کر رہا ہے، آپ کے اندر ایک قینچی ہے“اس پر ایزیٹا نے پوچھا ”کیا قینچی؟“، اس کے بعد ریڈیولوجسٹ نے انہیں ایکسرے دکھایا۔ ایکسرے دیکھ کر ایزیٹا بھی حیران رہ گئی اور رونے لگی ۔


سرجیکل کلمپ  قینچی سے مشابہ ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر آپریشن کے دوران عضلات کو پکڑنے کے لیے اسے استعمال کرتے ہیں تاہم ایزیٹا کے پیٹ میں یہ گزشتہ 23 سالوں سے موجود تھا۔ ڈاکٹروں نے ایزیٹا کے  آپریشن کے لیے تاریخ دے دی ہے تاکہ اسے  نکالا جا سکے۔
اس کیس کے سامنے آنے پر شمالی اوستیا کی وزارت صحت نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت  کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ  وہ ایزیٹا کے آپریشن کے اخراجات  اور انہیں پہنچنے والی تکلیف کے لیے ہرجانہ  ادا کریں گے۔

روسی خاتون کے  پیٹ میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث 23سال سے قینچی موجود ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu