ایریزونا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دس لاکھ سے زیادہ سکوں کا اہرام بنا لیا

ہفتہ 22 جون 2019 23:49

ایریزونا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے  دس لاکھ سے زیادہ سکوں کا اہرام بنا لیا

ایریزونا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 1,030,315 پینی کے سکوں سے ایک اہرام بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ اِس شخص کو یہ اہرام بنانے میں تین سال لگے ہیں۔
کوری نیلسن کو یوٹیوب پر پینی بلڈنگ فول (Penny Building Fool) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام  اس ہفتے فونکس میں 44.6 انچ کے اس اہرام کا معائنہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس اہرام نے لیتھوینیا میں بنائے گئے پرانے اہرام کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جسے ایک شخص نے تقریباً ایک ملین سکوں سے بنایا تھا۔


کوری نے بتایا کہ اس اہرام کو بنانے میں پورے 3 سال لگے ہیں اور اس کا وزن 6360 پاؤنڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اہرام 11 پینی کے 96665 انباروں پر مشتمل ہے۔ اس اہرام کی بنیاد میں 65 انبار لمبائی میں اور 65 انبار چوڑائی میں رکھے گئے ہیں۔
اس اہرام کی تیاری میں نہ ہی گوند اور نہ ہی اسی طرح کی کوئی چیز شامل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu