ناقابل یقین حد تک خوش قسمت نوجوان ۔ چہرے میں دس انچ کا چاقو لگنے پر بھی معجزانہ طور پر بچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 23 جون 2019 23:49

ناقابل یقین حد تک خوش قسمت نوجوان ۔ چہرے میں دس انچ کا چاقو لگنے پر بھی معجزانہ طور پر  بچ گیا

اگر چہرے پر دس انچ کا چاقو گھونپ دیا جائے تو پھر انسان کو کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک معجزہ کنساس سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے ساتھ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 15 سالہ ایلی گریگ پچھلے ہفتے اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ یہ حادثہ ہوگیا۔ حادثے میں ایلی  تقریباً جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔
ایلی کی ماں جمی رسل کا کہنا ہے کہ وہ بوربون کاؤنٹی میں اپنے گھر پر تھیں کہ انہیں گھر سے باہر شور سنائی دیا۔

پہلے انہوں نے سوچا کہ  لڑکے بغیر کسی وجہ سے شور کر رہےہیں۔ لیکن جلد ہی انہیں اندازہ ہوا کہ اصل معاملہ مختلف ہے۔
رسل نے بتایا کہ جب انہوں دروازہ کھولا تو اپنے بیٹے کو  جس کے چہرہ لہولہان تھا اور کوئی دھات کا ٹکڑا چہرے میں دھنسا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے  شرارتوں کے دوران ایلی  10 انچ کے تیز چاقو پر گر گیا تھا، جس سے چاقو کا بلیڈ کھوپڑی میں دھنس گیا۔

معجزانہ طور پر یہ چاقو شہ رگ سے کچھ ہی دور رہ گیا تھا۔رسل نے فوراً ہی 911 فون کیا۔ ایک ایمبولینس  آئی اور جلدی سے ایلی کو قریبی ہسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے متاثر کن مہارت کے ساتھ  اس چاقو کو کامیابی سے  باہر نکال  لیا۔
بہادر ایلی نے اس خوفناک تجربے سے سبق سیکھتے ہوئے  انسائیڈ ایڈیشن کو بتایا کہ آئندہ وہ تیز دھار اشیا سے دور رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu