اس ”انسانی پنیر“ کو مشہور شخصیات کی بغلوں کے بیکٹریا سے بنایا گیا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 جون 2019 23:53

اس  ”انسانی پنیر“ کو مشہور شخصیات کی بغلوں کے بیکٹریا سے بنایا گیا ہے

وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم، لندن میں ہونے والی ایک نمائش میں 5 ایسے پنیر بھی رکھے گئے ہیں، جنہیں مشہور شخصیات کی بغلوں، انگوٹھےاور ناک کے نتھنوں  کے بیکٹریا سے بنایا گیا ہے۔
اس پراجیکٹ کو ”سیلف میڈ“ (Selfmade) کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پنیر کو موسیقار اور پنیر تیار کرنے والے  ایلکس جیمز بلر، شیف ہیسٹن بلیومینتھل، برطانوی ریپر پروفیسر گرین، فوڈ رائٹر روبی ٹینڈہو اور میڈنیس کے فرنٹ مین سنگز کے بیکٹریا سے بنایا گیا ہے۔
مشہور شخصیات کے بیکٹریا کو حاصل کر کے ان کی لیبارٹری میں پرورش کی گئی، جسے پنیر بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ۔
پنیر بنانے کے لیے ماہرین نے اُن بیکٹریا کا انتخاب کیا ہے جو  کھانے کے لیے محفوظ تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu