قاتل قیدی جیل سے اپنے جڑواں بھائی کی مدد سے فرار ہو گیا لیکن۔۔

پیر 1 جولائی 2019 18:43

قاتل  قیدی جیل  سے اپنے جڑواں بھائی کی مدد سے فرار ہو گیا لیکن۔۔

ترکی میں  ایک 19 سالہ قاتل اپنے جڑواں بھائی کی مدد سےجیل سے فرار ہوگیا۔ قاتل کا بھائی جیل میں اسے ملنے آیا تو  اس نے اپنے بھائی سے جگہ بدلی اور فرار ہوگیا۔
مرات اے  جنوبی ترکی  میں مرسن کی ای ٹیپی کاپاسی جیل میں  قتل کےجرم میں طویل سزا کاٹ رہا تھا۔ پچھلی جمعرات کو اس کا بھائی حسین اس سے جیل میں ملنے آیا تو مرات کو  حسین کے ساتھ آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنے کی اجازت مل گئی۔

اسی دوران مرات نے اپنی جگہ بدلی اور جیل سے فرار ہوگیا جبکہ حسین جیل میں رہ گیا۔

(جاری ہے)

دونوں بھائی کی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ دونوں جڑواں تھے لیکن بالکل ہمشکل نہیں تھے۔ تاہم دونوں کی شکل کسی حد تک ملتی جلتی  ہے۔
اگرچہ جیل میں چہرہ شناسی کا سسٹم نہیں ہے لیکن جیل کے محافظ پہچان گئے کہ جیل میں اصل مرات نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔ جیل حکام نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوراً ہی حسین  کے گھر پر  تلاشی لینے کے لیے وارنٹ لے لیا۔ پولیس نے جب گھر پر چھاپہ مارا تو مرات گھر پر ہی موجود تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کیا اور واپس جیل پہنچا دیا۔
اس وقت دونوں جڑواں بھائی جیل میں ہے۔ پولیس ان کے جیل سے فرار ہونے اور حسین کے مرات سے جگہ بدلنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu