چینی شخص ”ہنستا بدھا“ کی حقیقی تصویر بن کمائی کر رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 جولائی 2019 23:57

چینی شخص  ”ہنستا  بدھا“ کی حقیقی تصویر بن  کمائی کر  رہا ہے
ہنستے ہوئے بدھا کا مجسمہ ایسے ممالک  میں بھی کافی مقبول ہے،جہاں بدھ مت کے ماننے والے زیادہ تعداد میں نہیں ہیں۔ بہت سے لوگ اس مجسمے کو خوش قسمتی کی علامت کے طور پر اپنے پاس رکھتے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ  ہنستا بدھا کیسا ہوتا ہے؟   چین سے تعلق رکھنے  والا ایک شخص زندہ  مسکراتا بدھا بن کر اچھی خاصی رقم کما رہا ہے۔ چینی سوشل میڈیا پر  ایک بہت موٹے اور گنجے شخص کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہیں، جن میں انہیں ہنستے بدھا کی طرح بیٹھے دکھایا گیا ہے۔


یہ تصویریں اور ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر گزشتہ خزاں سے وائرل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق یہ شخص جب بھی اس طرح بیٹھ کر اپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہے اچھی خاصی رقم کما لیتا ہے۔ بہت سے لوگ خوش قسمتی کے حصول کے لیے  اس شخص پر رقم نچھاور کرتے ہیں۔اپنے فن کے مظاہرے کے دوران وہ شخص بدھا کی طرح بیٹھا  مسکراتا رہتا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  یہ شخص گلیوں اور سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر کے اچھی رقم کماتا ہے۔ بہت سی چینی کمپنیاں اپنی تقاریب میں بھی اسے دعوت دیتی ہیں۔اب اس شخص نے آن لائن سٹریمنگ کے ذریعے بھی اپنے فن  کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اس موٹے شخص کی بدھا کے طور پر  پرفارمنس کو بدھا کی توہین سمجھتے  ہیں۔

چینی شخص  ”ہنستا  بدھا“ کی حقیقی تصویر بن  کمائی کر  رہا ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu