جگر کے مرض کے شکار گلوکار علی نور کی حالت پہلے سے بہترہے‘بھائی علی حمزہ

مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ علی نور بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں گے

پیر 8 جولائی 2019 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2019ء) معروف پاکستانی گلوکار علی نور کے بارے میں گزشتہ ہفتے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ شدید بیمار ہیں، جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش بھی سامنے آئی تھی، مگر اب ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔علی نور چند دن قبل ہیپاٹائٹس اے کے باعث اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں داخل ہوئے تھے اور اب ان کے بھائی علی حمزہ نے ایک ٹوئیٹ میں گلوکار کی صحت میں بہتری کی خوشخبری سنائی۔

انہوں نے لکھا علی نور کی حالت میں بہتری آئی ہے اور اب وہ خطرے سے باہر نکل آئے ہیں، جگر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت اب نہیں رہی اور ان کا جگر ٹھیک ہونے لگا ہے۔اس سے پہلے ایک اور ٹوئیٹ میں علی حمزہ میں مداحوں سے درخواست کی تھی میری ہر ایک سے درخواست ہے کہ وہ علی نور کی حالت کے بارے میں مزید قیاس آرائیاں اس وقت تتک نہ کریں جب تک ہم کوئی بیان جاری نہ کریں، جو بہت جلد جاری کیا جائے گا، اور ہاں وہ اچھی خبر پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے نوری بینڈ کے فیس بک پیج پر علی حمزہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ گلوکار کی صحت پہلے سے بہتر ہورہی ہے اور ان کا علاج کامیابی سے جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ علی نور بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں گے۔جگر کا عطیہ دینے کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق ڈونر کوئی فیملی کا شخص ہی ہوسکتا ہے، لیکن ابھی اس کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ علی نور کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu