ڈرائیور ہائی وے پر رک کر اڑتی ہوئی رقم لوٹتے رہے اور پولیس بس خبردار ہی کرتی رہی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 جولائی 2019 23:44

ڈرائیور ہائی  وے پر رک کر اڑتی ہوئی رقم لوٹتے رہے اور پولیس بس خبردار ہی کرتی رہی

جارجیا کی پولیس نے اُن تمام لوگوں کو خبردار کیا ہے،جنہوں نے ہائی وے پر رک کر  بکتر بند گاڑی سے گر کر اڑنے والی رقم اٹھائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے تمام لوگوں پر مقدمات چلائے جائیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ  منگل کی شام کو اٹلانٹا کےنزدیک ایشفورڈ ڈنووڈی  روڈ کے قریب انٹرسٹیٹ  285 پر  ایک بکتر بند گاڑی رقم لے کر جار رہی تھی۔ دوران سفر سائیڈ کا دروازہ کھلنے سے  کافی بڑی رقم سڑک پر اڑنے لگی۔

رقم کو اڑتا دیکھ کر قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور وں نے اپنی گاڑیاں روک کر سڑک پر گری رقم اٹھانی شروع کردی۔

(جاری ہے)


ڈنووڈی  پولیس نے لوگوں سے  درخواست کی ہے کہ اٹھائی گئی رقم پولیس اسٹیشن میں جمع کرا دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کے لالچ کو سمجھتے ہیں لیکن یہ چوری ہے اور رقم کو واپس کیا جانا چاہیے۔پولیس نے شکر کیا کہ اس واقعے کے وقت سٹرک پر پیدل چلنے والوں کا رش نہیں تھا۔


پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں چوری کی جانے والی رقم کے بارے میں اندازہ نہیں ہے ۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس واقعے کے وقت سڑک کے کنارے کھڑی گاڑیوں کی ویڈیو بنائی تھی، جن کی  نمبر پلیٹوں کی مدد سے رقم اٹھانے والے لوگوں کا پتا چلایا جائے گا۔


Browse Latest Weird News in Urdu