چوری ہونے والا پرس 75 سال بعد خاتون کو واپس کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 جولائی 2019 23:44

چوری ہونے والا پرس 75 سال بعد خاتون کو واپس کر دیا گیا
الینوائے سے تعلق رکھنے والی 89  سالہ خاتون کا چوری شدہ پرس انہیں واپس مل گیا ہے۔حیرت انگیز طور پر یہ پرس خاتون کو 75 سال بعد واپس ملا ہے۔
پاسٹر سیتھ بالٹزیل کا کہنا ہے کہ سنٹرلیا میں  ایک پلمبر سابق سینٹرلیا ہائی سکول کی عمارت کو چرچ میں بدلنے کا کام کر رہاتھا۔ اسی دوران  خواتین کے باتھ روم کی  دیوار میں اسے 15 پرس ملے۔
یہ تمام پرس رقم سے خالی تھے لیکن ان میں طلباء کے آئی ڈی کارڈ تھے، جو 1940 کی دہائی کے وسط میں اس سکول میں پڑھتے تھے۔

پاسٹر نے پرس  اور ساتھ موجود آئی ڈی کارڈ کی تصویریں کی تصویریں فیس بک پر اپ لوڈ کر دیں۔ پاسٹر کو امید تھی کہ طلباء کے رشتے دار انہیں شناخت کر لیں گے۔پاسٹر نے بتایا کہ انہیں بھی ایسا لگتا تھا جیسے پرس  کے مالکان  اپنی زندگی کا آخری وقت گزار رہے ہونگے یا  وفات پا چکے ہونگے۔

(جاری ہے)

پاسٹر کی خواہش تھی کہ پرس ان کے مالکان کے کسی رشتے دار کو دے دئیےجائیں۔


پاسٹر کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ان میں سے ایک پرس کی مالکن 89 سالہ بیٹی سیسم ابھی حیات  ہیں اور سینٹ لوئس کےعلاقے میں رہتی ہیں۔
بیٹی نے بتایا کہ انہیں پرس ملنے پر کافی حیرت ہوئی ۔انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ کسی نے انہیں باتھ روم میں ایسی جگہ چھپایا ہے جو انہیں بھی معلوم نہیں تھی۔ بیٹی نے بتایا کہ اس پرس میں ایک ایسی چیز تھی، جس نے انہیں بہت جذباتی کر دیا۔یہ اُن کے بھائی کی تصویر تھی، جو دوسری جنگ عظیم میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔بیٹی کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس اپنے بھائی کی کوئی دوسری تصویر نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu