ایک شخص نے ایک منٹ میں 64 بار جلتی ہوئی تلوار کو اچھالنے اور پکڑے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 جولائی 2019 23:46

ایک شخص نے ایک منٹ میں 64 بار جلتی ہوئی تلوار کو اچھالنے اور پکڑے کا  عالمی ریکارڈ بنا لیا

ایک شخص، جس کے نام 100 سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ ہیں، نے اپنے نام ایک اور ریکارڈ کر لیا ہے۔ انہوں نے ایک جلتی ہوئی تلوار کو ایک منٹ میں 64 بار اچھالا اور پکڑا ہے۔
ڈیوڈ رش نے اس سے پہلے اپنے منہ میں ایک ساتھ 146 بلو بیریز ڈالنے  اور 14.77سیکنڈوں میں 200 غبارے پھوڑنے جیسے بہت  سےریکارڈ بنائے ہیں۔ انہوں نے حالیہ ریکارڈ سٹینلے، ایڈاہو کے نزدیک کیمپ پرکنز کے مقام پر بنایا۔

(جاری ہے)


ڈیوڈ نے ریکارڈ بنانے کےلیے جلتی ہوئی تلوار کو ایک منٹ میں 64 بار اچھالا اور پکڑا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایک منٹ میں 62 بار اچھالنے اور پکڑنے کا تھا۔ ڈیوڈ نے بتایا کہ انہوں نے 30 سیکنڈ میں جلتی ہوئی تلوار کو  اچھالنے اور پکڑنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ پہلے یہ ریکارڈ 28 بار تھا جبکہ ڈیوڈ نے 30 سیکنڈ  میں تلوار کو 29 بار اچھالا اور پکڑا۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu