درختوں کے تنوں سے حیرت انگیز مجسمے بنانے والا فنکار

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 جولائی 2019 23:55

درختوں  کے تنوں سے حیرت انگیز مجسمے بنانے والا  فنکار
آپ نے لکڑی سے بنائے گئے بے شمار مجسمے دیکھے ہونگے۔بہت سے فنکار لکڑی کے تنوں کو آری سے کاٹ کر پھر ہتھوڑے اور چھینی کی مدد سے دلکش مجسموں میں بدل دیتے ہیں۔
سپین سے تعلق رکھنے والے جیرالڈ ماس  درخت کے مکمل تنوں سے  ہتھوڑی، چھیینی اور ریگ مال کی مدد  سے جانوروں کے ایسے مجسمے بناتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران ہو جاتے ہیں۔جیرالڈ کے بنائے گئے مجسمے بالکل  حقیقی لگتے ہیں۔

(جاری ہے)

جیرالڈ ویسے تو ہر طرح کے مجسمے بتاتے ہیں لیکن اُن کے بنائے جانوروں کے  مجسمے صارفین کے ہوش اڑا دیتے ہیں۔
جیرالڈ کے بنائے  چند مجسمے آپ بھی دیکھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu