ٹوکیو کے ہوٹل نے اپنے ایک کمرے میں لائف سائز فلائٹ سیمولیٹر نصب کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 جولائی 2019 23:55

ٹوکیو کے ہوٹل نے اپنے ایک کمرے میں لائف سائز  فلائٹ سیمولیٹر نصب کر دیا
ہوٹل کی صنعت میں مقابلے  بازی کسی بھی دوسری صنعت سے کم نہیں۔ مختلف ہوٹل  لوگوں کو لبھانے کے لیے لیے  منفرد اور انوکھی چیزیں متعارف کراتے رہتے ہیں۔ ٹوکیو کے ایک ہوٹل نے  ایک کمرے میں لائف سائز  فلائٹ سیمولیٹر نصب کیا ہے۔ یہ  ایک بوئنگ 737-800 فلائٹ سیمولیٹر ہے۔
ٹوکیو کے ہانیڈا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نزدیک واقع ہانیڈا ایکسل ہوٹل ، ٹوکیو  نے ایک ”سپیرئیر کاک پٹ روم“ ڈیزائن کیا ہے۔

اس کمرے میں 2 بستر ہیں۔ فلائٹ سیمولیٹر سے مہمان بوئنگ 737+-800 اڑانے کا لطف لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس کمرے میں ایک رات ٹھہرنے کا کرایہ 234 ڈالر ہے لیکن ایک ماہر کے ساتھ 90 منٹ کے فلائٹ سیمولیٹر سیشن کی فیس 277 ڈالر ہے۔ اس کمرے میں ٹھہرنے والے مہمان ماہرین کی نگرانی کے بغیر سیمولیٹر کو استعمال نہیں کر سکتے۔
ہوٹل کے پبلک ریلیشن منیجر اکی ہاگیوارا نے بتایا کہ ہوٹل کے ایک کمرے میں فلائٹ سیمولیٹر نصب کرنے کا خیال ہوٹل کےجنرل منیجر کو آیا، جو جاپان کےہزاروں ہوٹلوں سے اپنے ہوٹل کو منفرد بنانا چاہتے تھے۔
ہوٹل کے ایک کمرے میں فلائٹ سیمولیٹر کی تنصیب پر 92 ہزار ڈالر کے اخراجات ہوئے ہیں۔ اس کمرے کی بکنگ کا آغاز 18 جولائی سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu