گردے دل میں خاص مقام رکھتے ہیں۔”ڈاکٹر“ ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 12 جولائی 2019 23:55

گردے دل میں خاص مقام رکھتے ہیں۔”ڈاکٹر“ ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مضحکہ خیر بیانات کی وجہ سے بھی  خبروں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں اُن   کے ایک طبی انکشاف نے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے۔ اُن کا  کہنا ہے کہ ”گردے دل میں خاص مقام رکھتے ہیں“۔
رپورٹس کےمطابق انہوں نے یہ بیان بدھ کو گردوں کی صحت سے متعلق مسائل کے حوالے سے پالیسی سازی کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے دیا۔
انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر میں ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ گردے دل میں خصوصی مقام رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس انوکھے انکشاف کو سن کر تقریب میں حاضر افراد کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا سہارا لے کر امریکی صدر کی معلومات میں اضافہ کیا کہ گردوں کو دل میں خاص تو کیا عام مقام بھی حاصل نہیں ہوتا۔
بہت سے لوگوں نے امریکی صدر کے بیان کا دفاع بھی کیا ہے۔ ایسے لوگوں کا کہنا تھا کہ صدر کے بیان کا مطلب کردوں کے جسمانی مقام کو بتانے کی بجائے گردوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ مئی 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی میلینیا ٹرمپ گردوں کی بیماری کے باعثٖ چند دن تک ہسپتال رہی تھیں۔ ہو سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ انکشاف انہی دنوں ہوا ہو۔


Browse Latest Weird News in Urdu