سابق باکسنگ چیمپئن پیسٹری شیف بن کر شادیوں کےلیے حیرت انگیز کیک بنانے لگے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 13 جولائی 2019 23:56

سابق باکسنگ چیمپئن پیسٹری شیف بن کر شادیوں کےلیے حیرت انگیز کیک بنانے لگے

روس کے سابق باکسنگ چیمپئن  ریناٹ اگزاموف    اب باکسنگ کے ساتھ ساتھ ایک  بالکل مختلف شعبے  میں اپنی مہارت کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔ باکسنگ چیمپئن سے وہ پیسٹری شیف بن گئے اور اب  مختلف تقریبات کے لیے  شاندار کیک تیار کرتے ہیں، جو لاکھوں ڈالر میں بھی فروخت ہوتے ہیں۔
ریناٹ کا دعویٰ ہے کہ   انہوں نے پہلا کیک سات سال کی عمر میں بنایا تھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ وہ اب تک 2700 کیک بنا چکے ہیں۔ کیک کی تیاری کی حوالے سے اُن کی مہارت بتدریج بڑھتی جا رہی ہے۔ نوجوانی میں وہ روس میں باکسنگ کے چیمپئن بھی بنے لیکن اُن کا کہنا ہے کہ کیک بنانا اُن کے لیے بدستور ایک جنون رہا۔
رینالٹ 30 سال سے زیادہ عرصے سے کیک بنا رہے ہیں ۔ وہ کنفیکشنری کے کئی مقابلے جیت چکے ہیں۔ سوشل میڈیا خاص کر انسٹاگرام پر وہ کافی مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام سے ہی انہیں کافی شہرت ملی۔ سوشل میڈیا پر اُن کے فالورز کی تعداد 2 ملین سےزیادہ ہے۔ ریناٹ  کا کہنا ہے کہ اُن کی کامیابی کا راز تجربہ اور جاننے کی جستجو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کیک بنانے کی پہلی ملازمت بغیر تنخواہ  کے  کی تھی، وہ صرف سیکھنا چاہتے تھے۔
ریناٹ کو عالمی شہرت پچھلے سال اس وقت ملی جب انہوں نے ایک شادی کے لیے 13 فٹ اونچا کیک تیار کیا۔

پریوں کے کہانی کے قلعے  کے ڈیزائن کے اس کیک کی قیمت 1 لاکھ 79 ہزار ڈالر تھی۔1500 کلوگرام وزنی یہ کیک قازقستان میں ہونے والی ایک شادی کے لیے تیار کرایا گیا تھا۔
ریناٹ کےبنائے چند کیک آپ بھی دیکھیں۔


Browse Latest Weird News in Urdu