اوریگون کےطلباء نے دنیا کا سب سے بڑا چاک کا ٹکڑا بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 13 جولائی 2019 23:56

اوریگون کےطلباء نے دنیا کا سب سے بڑا چاک کا ٹکڑا بنا لیا

اوریگون کے ایک کالج  کے طلباء کے گروپ نے دنیا کا سب سے بڑا چاک  کاٹکڑا تیار کیا ہے، 6 فٹ  اونچا یہ چاک  کا ٹکڑا دنیا کا سب سے بڑا چاک کا ٹکڑا ہے۔
ریڈ کالج کے طلباء  کا کہنا ہے کہ  گینیز ورلڈ ریکارڈ  کی انتظامیہ نے اس چاک کی پیمائش کی ہے۔ یہ چاک 6 فٹ اونچا ہے اور اس کا قطر 24 انچ ہے۔ طلباء ابھی تک گینیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے اس چاک کو باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا چاک تسلیم کیے  جانے کےاعلان  کا انتظار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے دنیا کے سب سے بڑے چاک کا ریکارڈ پٹسبرگ ہائی سکول کے طلباء کے پاس تھا۔ 2010 میں بنائے گئے اس چاک کی لمبائی 5 فٹ 11 انچ تھی اور اس کا قطر 23 انچ تھا۔
طلباء کا کہنا ہے کہ انہوں نے پلاسٹر اور پانی کو سلنڈر نما  ٹیوب میں ڈال کر اس چاک کو بنایا ہے۔طلباء کا کہنا ہے کہ اگر اس چاک کو دنیا کے سب سے بڑے چاک کا اعزاز مل گیا تو انہیں ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہ سوچ رہے ہیں کہ وہ 1000 پاؤنڈ وزنی اس چاک کو تہہ خانے سے کیسے باہر نکالیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu