بھارتی شخص نے گزشتہ 40 سال سے نہ اپنے بال کاٹے اور نہ ہی دھوئے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 جولائی 2019 23:34

بھارتی شخص نے گزشتہ 40 سال سے نہ اپنے بال کاٹے اور نہ ہی دھوئے ہیں

کئی لوگ  ریکارڈ بنانے کے لیے کئی دہائیوں تک  اپنے بال نہیں کٹواتے  تاہم یہ  لوگ اپنے بال اچھی طرح دھوتے ضرور ہیں حالانکہ انہیں بالوں کے دھونے میں کئی کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔
بھارت میں ایک 63 سالہ شخص ایسے بھی ہیں، جنہوں نے 40 سالوں سے اپنے بال نہیں کٹوائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے 6 فٹ لمبے  بالوں کو   40 سالوں سے اپنے بالوں کو دھویا بھی نہیں ہے۔


بھارت کی مشرقی ریاست بہار  کے مندادا گاؤں کے رہائشی سکل دیو ٹڈو کا دعویٰ ہے کہ جب وہ 22 سال کے تھے، تب سے ہی اپنے بال بڑھا رہے ہیں۔کچھ وجوہات کی بنا پر وہ سارے سال ہی اپنے بال نہیں کٹوا سکے تھے۔ ایک صبح جاگے تو انہیں لگا کہ  اُن کے بال الجھ کر گتھی (جٹا)   بن گئے ہیں۔ انہوں نے اسے  ہندؤوں کے خدا شیوا کی رحمت سمجھا  اور اس دن سے اپنے بال کٹوانا اور دھونا بند کر دئیے۔

(جاری ہے)

آج اُن کےبالوں کی گتھی 6 فٹ کی ہے اور اُنکے  پیچھے زمین تک لٹکتی ہے، جس سے اُن کے بال مزید گندے ہو  جاتے ہیں۔
سکل جہاں کہیں جاتے ہیں، اپنے سر پر ایک سفیدکپڑا لپیٹ لیتے ہیں۔جب سے انہوں نے بال بڑھانے شروع کیے ہیں، لوگوں نے انہیں عزت دینے کے لیےمہاتما جی کے نام سے پکارنا شروع کر دیا ہے۔لوگ سمجھتے ہیں کہ اُن کے پاس خفیہ طاقتیں ہیں۔پورے بھارت سے لوگ اُن سے ملنے  آتے ہیں تاکہ بالوں کے حوالے سے اُن کے گھریلو ٹوٹکے معلوم کر سکیں۔
سکل وہ پہلے بھارتی نہیں جن کے بال بہت زیادہ بڑے ہیں۔تین سال پہلے  گجرات کے  سیوجی بھائی راتھوا کے بالوں کی پیمائش 19 میٹر تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu