خاتون جہاز میں سوار ہونے کے لیے سامان کی بیلٹ پر بیٹھ گئی۔ ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 19 جولائی 2019 23:52

خاتون جہاز میں سوار ہونے کے لیے سامان کی بیلٹ پر بیٹھ گئی۔ ویڈیو وائرل

پہلی دفعہ ہوائی سفر کرنے والوں کو جہازوں کے ساتھ ساتھ  ائیرپورٹس بھی پریشان کر دیتے ہں۔ ایک وائرل ویڈیو کو دیکھ کا  اس بات پر یقین مزید پختہ ہوجاتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون ، جو پہلی بار جہاز میں سفر کر رہی تھیں وہ، چیک اِن کاؤنٹر کے ساتھ سامان کی بیلٹ پر بیٹھ گئیں۔ انہوں نے سوچا کہ سامان کی بیلٹ پر بیٹھنے سے وہ سیدھا جہاز میں پہنچ جائیں گی۔


یہ وائرل ویڈیو ترکی کےاستنبول ائیرپورٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کی ہے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ خاتون کاؤنٹر پر اپنا سامان چیک اِن کر رہی تھیں۔اس کے بعد وہ ٹرمینل کی طرف جانے کی بجائے  سامان لے جانے والی بیلٹ پر چڑھ گئی۔ اس دوران ساتھ موجود لوگ بھی انہیں حیرت سے دیکھ رہے تھے۔بیلٹ پر چڑھنے کے بعد  خاتون اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکیں اور نیچے گر گئیں۔ اس کے بعد ائیر لائن کئی ملازم اُن کی مدد کو دوڑے۔
ٹوئٹر اور فیس بک  پر یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر کافی دلچسپ تبصرے کیے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu