شہریوں نے رقم کی بجائے بلیوں کی خوراک کی صورت میں پارکنگ چالان ادا کیے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 جولائی 2019 23:51

شہریوں  نے رقم کی بجائے بلیوں کی خوراک کی صورت میں پارکنگ چالان ادا کیے
بہت سے لوگوں کو اپنے پالتو جانور حد سے زیادہ عزیز ہوتے ہیں جبکہ کچھ لوگ چند دنوں میں ہی پالتو جانوروں سے اکتا کر انہیں باہر چھوڑ دیتے ہیں۔دنیا میں بہت سے لوگ اور ادارے ایسے بھی ہیں جو ان ترک کیے ہوئے جانوروں کی فلاح کے لیے کام کرتے ہیں۔ ایسا ہی  ایک ادارہ امریکی  ریاست انڈیانا کے شہر منسی میں واقع ہے۔
منسی اینیمل کیئر اینڈ سروسز  لوگوں کی پالتو جانور اپنانے  میں معاونت کرنے اور ترک ہوئے ہوئے جانوروں کےلیے نئے گھر تلاش کرنے  میں مدد دیتا ہے۔


منسی اینیمل کیئر اینڈ سروسز نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ایک پروگرام شروع کیا تھا ۔یہ پروگرام  19 جولائی شام 4 بجے ختم کر دیا گیا۔اس پروگرام کے تحت شہری   اپنے پارکنگ کے چالان نقد رقم کی بجائے بلیوں کی خوراک کی صورت میں ادا کر سکتے  تھے۔

(جاری ہے)

۔شہریوں کی طرف سے جرمانے میں ادا کی گئی بلیوں کی خوراک منسی اینیمل کیئر اینڈ سروسز کو  دی  گئی۔
مقامی پولیس کا کہنا تھاکہ اگر کوئی شہری خود آکر چالان کے طور پر بلیوں کی خوراک نہ دے سکے تو وہ پولیس کو کال کر دے، جس کے بعد  پولیس  آفیسر خود ہی  شہری کے گھر سے خوراک لے کر منسی اینیمل کیئر اینڈ سروسز تک پہنچا دی۔
منسی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی یہ پیش کش ختم ہونے کے بعد شہریوں کو رقم کی صورت میں ہی چالان ادا کرنے پڑ رہےہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu