عورت نے اپنے گھر میں خفیہ کیمرہ لگا کر شوہر کو کافی میں زہر ملاتے پکڑ لیا لیکن شوہر کوناقابل یقین حد تک کم سزا ملی

Ameen Akbar امین اکبر منگل اگست 22:52

عورت نے اپنے گھر میں خفیہ کیمرہ لگا کر شوہر کو کافی میں زہر ملاتے پکڑ ..

مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اپنی بیوی کی کافی میں نیند کی گولیوں کی زیادہ مقدار ملانے پر  جیل  میں قید کی معمولی سزا ہوئی ہے۔
تھریسے کوزلوسکی نے جون 2018 میں اپنے شوہر برائن سے  طلاق لینے کے لیے کیس فائل کیا تھا  لیکن وہ بدستور اپنے شوہر کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتی رہیں۔ اس دوران برائن  تھریسے کے لیے روز کافی بھی بناتا رہا۔  برائن نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنی بیوی کی کافی میں ڈائی فین ہائیڈرامین ملانی شروع کر دی۔

یہ ایک اینٹی ہسٹامائین ہوتا ہے جو الرجی کےمریضوں کو استعمال کرایا جاتا ہے۔
تھریسے نے برائن کی طرف سے مشکوک ہو کر اپنے گھر میں ایک خفیہ کیمرہ لگا دیا۔ کیمرے کی فوٹیج دیکھ کر تھریسے حیران رہ گئیں۔ انہوں نے دیکھا کہ برائن کئی گولیوں کو توڑ اور پیس کر کافی میں ملا رہا ہے۔

(جاری ہے)


تھریسے نے ویڈیو فوٹیج میں یہ منظر دیکھتے ہی اپنے وکیل کو مطلع کر دیا۔

حکام نے تھریسے کے لیے بنائی گئی آخری کافی کو قبضے میں لیا تو اس میں سے 127 ملی لیٹر ڈائی فین ہائیڈرامین شامل تھی۔ یہ تعداد 8 گولیوں کےبرابر ہے۔برائن کی بنائی ہوئی  یہ کافی اُن کی اپنی بیٹی بھی پیتی رہی ہے۔
تھریسے کا کہنا ہے کہ برائن کی بنائی ہوئی کافی پی کر اُن کی حالت عجیب ہو جاتی تھی۔ اُن کا کہنا ہے کہ کافی پی کر انہیں تھکن ہو جاتی اور دھندلا دکھائی دیتا۔


برائن کو اُن کے جرم ، جس کےناقابل تردید شواہد موجود ہیں، میں 15 سال کی قید ہو سکتی تھی ۔زیادہ بحث و مباحثہ کرنے کی بجائے  کیس میں  پراسیکوٹر ایرک سمتھ نے عدالت سے درخواست کی کہ  برائن کو 19  ماہ  کی قید کی کم سے کم  سنائی جائے۔ پچھلی جمعرات   کو جج نے برائن کو 5 سال تک پروبیشن اور صرف 60 دن تک جیل میں  قید کی سزا سنائی۔یہ 60 دن بھی صرف ویک اینڈ پر ہی جیل میں گزارنے  ہیں۔ پراسیکیوٹر نے اتنی معمولی سزا پر  حیرت  کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل یقین قرار دیا ہے۔

وقت اشاعت : 06/08/2019 - 22:52:07

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments