باسکٹ بال کے سٹار کھلاڑی کو پیشاب کے ٹسٹ میں حاملہ ظاہر ہونے پر پابندی کا سامنا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 اگست 2019 22:52

باسکٹ بال کے سٹار کھلاڑی کو پیشاب کے ٹسٹ میں حاملہ ظاہر ہونے پر پابندی کا سامنا

باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی  ڈی جے کوپر پر دو سال کےلیے کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ان پر  یہ پابندی پیشاب کے ٹسٹ کے نتیجے میں حاملہ ظاہر ہونے پر لگائی گئی۔
28 سالہ  کوپر  یورپ میں   اے ایس موناکو کے لیے کھیلتے  ہیں۔انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریش ( ایف آئی بی اے)  نے پیشاب کے ٹسٹ کے غیر متوقع نتائج آنے پر کوپر  پر پابندی لگائی ہے۔ ایف آئی بی اے کے مطابق  ڈونل نے  ٹسٹ کےلیے اپنے پیشاب کے نمونے کی بجائے کسی خاتون کے پیشاب کے نمونے بھیجے تھے۔

اسی وجہ سے  کوپر  پر دو سال کےلیے پابندی عائد کر دی گئی۔
پچھلے سال ستمبر میں ڈی جےکوپر نے اعلان کیا تھاکہ  وہ اے ایس موناکو کو چھوڑ رہے ہیں حالانکہ اس کلب  میں انہوں نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی تھیں۔انہوں نے کلب چھوڑنے پر ذاتی وجوہات کا ذکر کیا۔

(جاری ہے)

تاہم اب اندازہ ہو رہا ہے کہ اُن کے کلب چھوڑنے کی وجوہات کیا تھیں۔
کوپر نے 2014 میں بوسنیا کی شہریت لی تھی، وہ بوسنیا کی باسکٹ بال ٹیم کا حصہ بننا چاہتے تھے۔ اسی لیے  انہیں روٹین کے ڈرگ ٹسٹ کےلیےپیشاب کا تجزیہ کرانا تھا تاہم انہوں نے اپنا پیشاب دینے کی بجائے کسی خاتون کا پیشاب  دے دیا۔ ایف آئی بی اے نے تصدیق کی کہ کوپر پر جون 2018 میں دھوکہ دہی پر پابندی لگائی گئی تھی۔ کوپر پر پابندی 24 جون 2020 کو ختم پوگی۔

Browse Latest Weird News in Urdu