آکٹوپس کے ساتھ تصویر بنوانا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 اگست 2019 23:26

آکٹوپس کے ساتھ تصویر بنوانا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو آکٹوپس کے ساتھ  تصویر بنوانے پر اچھا سبق ملا ہے۔ تصویر بنانے کے دوران آکٹوپس نے اُن کے چہرے پر دو بار کاٹ لیا۔
ساؤتھ ساؤنڈ سالمون سسٹرز کی بانی جیمی بیسسیگلیا نے بتایا کہ انہوں نے چند ماہی گیروں کے پاس آکٹوپس دیکھا تو  تصویروں کے مقابلے کے لیے  آکٹوپس کے ساتھ  تصویر بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے آکٹوپس کو چہرے پر بٹھا کر تصویر بنوانے کا فیصلہ کیا۔


جیمی نے تصویر کے پوز کے لیے آکٹوپس کو چہرے پر بٹھایا۔ اسی دوران انہیں ایسا محسوس ہوا کہ  ان کی آنکھیں چوڑی ہو گئی ہیں اور آکٹوپس نے ان کی ٹھوڑی پر کاٹ لیا ہے۔ آکٹوپس نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار جیمی کے چہرے پر کاٹا۔
جیمی نے بتایا کہ آکٹوپس کے کاٹنے کے بعد اُن کی ٹھوڑی سے خون نکلتا رہا اور درد ہوتا  رہا۔

(جاری ہے)

کچھ دیر بعد جیمی کی ٹھوڑی سے خون نکلنا تو بند ہوگیا لیکن انہیں درد ہوتا رہا۔

درد ختم نہ ہونے پر جیمی نے دو دن بعد ہسپتال جانے کا فیصلہ کیا۔ جس آکٹوپس نے جیمی کو کاٹا تھا، وہ  پیسفیک آکٹوپس  تھا۔ اس آکٹوپس نے  جیمی کو کاٹ کر اپنا زہر بھی اُنکےجسم میں داخل کر دیا تھا۔
جیمی کا کہنا ہے کہ  اس واقعے سے انہیں متوقع  زہریلے جانوروں  سےنپٹنے کے  بارے میں ایک سبق ملا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ تین مختلف طرح کی اینٹی بائیوٹک استعمال کررہی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اب اُن کا چہرہ کئی  ماہ تک  بار بار سو جتا رہے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu