5 سالہ بچے نے پیزا کھانے کے لیے ہنگامی نمبروں پر فون کر دیا ، پولیس نے پیزا پہنچا بھی دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات اگست 23:58

5 سالہ بچے نے پیزا کھانے کے لیے ہنگامی نمبروں پر فون کر دیا  ، پولیس نے ..
فلوریڈا میں ایک 5 سالہ  پولیس کے ہنگامی نمبروں پر پیزا کھانے کے لیے فون کر دیا۔پولیس نے  بچے کو پیزا  پہنچانے کے ساتھ ہی ہنگامی نمبر وں کے بارے میں وضاحت بھی دے دی۔
سانفورڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 5 سالہ مینول بیشارا نے 911 پر فون کیا اور آپریٹر کو بتایا کہ  وہ بھوکا ہے اور پیزا کھانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

مینول نے آپریٹر کو کہا کہ  پیزا اس کے گھر بھیج دیا جائے۔
مینول کے فون کرنے کے بعد پولیس آفیسر پیزا کے ساتھ   اُن کے گھر پہنچ گئے۔پولیس آفیسر مینول کی 15 سالہ بہن  سے ملے تو وہ اپنے بھائی کی پولیس کو کال کرنے کے بارے میں لاعلم تھی۔

پولیس نے مینول کو پیزا دینے کے ساتھ  وضاحت کی کہ  911 پر صرف ہنگامی صورتحال میں ہی فون کیا جاتا ہے۔


وقت اشاعت : 08/08/2019 - 23:58:06

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments