اپنی دوست کو سالگرہ پر حیران کرنے کے لیے 2400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے آنے والے شخص پر قیامت ٹوٹ پڑی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار اگست 23:53

اپنی دوست کو سالگرہ پر حیران کرنے  کے  لیے 2400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ..
چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو اور ٹوئٹر پر ایک پوسٹ بہت زیادہ وائرل ہے۔ اس پوسٹ میں  دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص   اپنی دوست کو حیران کرنے کے لیے اسے  بتائے بغیر  ملنے جاتا ہے۔ٹیڈی بیئر کا لباس پہنے  یہ شخص 2400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر  جب  اپنی دوست کے سامنے پہنچتا ہے تو خود اس پر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ شخص جب اپنی دوست کو کسی اور کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے  دیکھتا  ہے تو شدید دکھ میں اپنے سر سے ٹیڈی بیئر کا ماسک اتار دیتا ہے اور وہاں سے جانے لگتا ہے۔

اس شخص کی دوست جب  اسے دیکھتی ہے تو  فوراً ہی اپنے ساتھ موجود شخص کا ہاتھ جھٹک کر اس کی طرف بھاگتی ہے لیکن  وہ شخص بھی اپنی دوست کا ہاتھ جھٹک دیتا ہے تاہم  وہ زبردستی اپنے دوست کو روکنے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔
اس ناخوشگوار صورتحال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین بھی اس دکھی شخص کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اس واقعہ کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

وقت اشاعت : 11/08/2019 - 23:53:08

Your Thoughts and Comments