ریلوے سٹیشن پر کبوتر کے فضلے سے پھسل کر گرنے والے مسافر کو 50لاکھ روپے سے زیادہ ہرجانہ مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 11 اگست 2019 23:53

ریلوے سٹیشن پر کبوتر کے فضلے سے پھسل کر گرنے والے مسافر کو 50لاکھ روپے سے زیادہ ہرجانہ مل گیا
لندن میں پیڈنگٹن  سٹیشن پر  ایک مسافر کبوتر  کے فضلے پر پاؤں پڑنے سے پھسل گیا، جس پر اس شخص کو نیٹ ورک ریل نے 28 ہزار پاؤنڈہرنانہ ادا کیا۔
بی بی سی کے حاصل کیے گئے عدالتی کاغذات کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں نیٹ ورک  ریل نے 290 دعوے داروں کو 9 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کیا۔
یہ ہرجانہ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے 20 ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے  پھلسنے ٹھوکر کھانے اور گرنے کی وجہ  ادا کیا گیا۔

ہرجانے کی سب سے زیادہ یعنی 40 ہزار پاؤنڈ کی رقم ایک ایسےشخص کو ادا کی گئی  جو لندن چیئرنگ کراس پر  کسی مائع کی وجہ سے  پھسل کر اپنا کولہا تڑوا بیٹھا تھا۔
نیٹ ورک ریل کے  کلیمز اور انشورنش کے سربراہ فلپ تھروور نے بتایا کہ  وہ ایک بڑی کمپنی  ہیں،  ہر روز کئی ملین لوگ اُن کے سٹیشن استعمال کرتے ہیں، ان میں سے چند ایک کو  کوئی  مسئلہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اُن کی وجہ سے کسی کا نقصان   ہو یا کوئی زخمی ہو جائے تو  وہ اُن حادثات کے بعد متاثرہ لوگوں کو ادائیگی کرتے ہیں اور  حادثے کی وجوہات جان کر اسے دوبارہ رونما ہونے سے روکتے ہیں۔ کمپنی نے جن حادثات کےلیے ادائیگی کی ہے، ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔
غیر عموار سطح پر چلنے ہوئے پھسلنے والے مسافر کو 17 ہزار ڈالر کی ادائیگی، پل پر پانی کی وجہ سے پھلسنے والے مسافر کو 10 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی۔

کمپنی نے سب سے کم ہرجانہ صرف 10 پاؤنڈ بھی ادا کیا ہوا ہے، جو سٹیشن پر داخلے کے وقت  برف پر پھسلنے سے گرنے سے ہوا تھا۔سویا ساس پر سے گر کر ہاتھ پاؤں کو نقصان پہنچانے والے کو 6 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ دیا گیا۔حادثات کے حوالے سے وکٹوریہ سٹیشن سب سے زیادہ 44 کلیم کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ دوسرے نمبر پر لندن واٹر لو اور  لیڈز سٹیشنز پر 32 کلیم آئے۔تیسرے نمبر پر آسٹن  پر 27 کلیم داخل کیے گئے۔لیور پول سٹیشن پر 24  کلیم داخل ہوئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu