12000 کیلوریز کے اس برگر کو کھاکر مرنے والے کی قبر پر کتبہ لگانے کے اخراجات پب برداشت کرے گا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 15 اگست 2019 23:48

12000 کیلوریز کے اس برگر کو کھاکر مرنے والے کی قبر پر کتبہ لگانے کے اخراجات پب  برداشت کرے گا

اس سال کی ابتدا میں ڈرہم کاؤنٹی برطانیہ کے جارج پب اینڈ گرِل  کو  آتشزدگی کے بعد  بند کر دیا گیا تھا۔ اسے حال ہی میں دوبارہ کھولا گیا ہے۔اس پب نے دوبارہ کاروبار شروع کرتے ہی ایک دھماکے دار برگر چیلنج شروع کیا گیا۔ اس  چیلنج کو بگ بین نمبر 10 (Big Ben Number 10) کا نام دیا گیا ہے۔اس چیلنج میں  گاہکوں کو 28.95 پاؤنڈ میں ایک ایسا برگر دیا جائے گا جو 10 برگر کے برابر ہوگا۔

اس ایک برگر میں ہی دس برگر جتنا پنیر اور بھنا ہوا گوشت  ہوگا۔ برگر کے ساتھ گاہکوں کو فرائیز بھی پیش کی جائیں گی۔ اس برگر کا وزن 1.5 کلوگرام ہے اور یہ 12000 کیلوریز پر مشتمل ہے۔ یعنی یہ ایک عام انسان کو یومیہ درکار کیلوریز سے 5 گنا زیادہ کیلوریز کا حامل ہے۔جارج پب اینڈ گرل کے مطابق اگر کوئی گاہک چاہے تو اضافی رقم کے  عوض  برگر میں مزید گوشت اور پنیر  ڈلوا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس برگر کو کھا کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے تو آپ ٹھیک سوچ رہے ہیں۔ اس پب کے مالک کریگ ہارکر کا  کہنا ہے کہ  اگر کوئی اس برگر کو کھا کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تو  اُن کا پب ہرجانے میں 500 پاؤنڈ ادا کرے گا۔ یہ ادائیگی نقد نہیں ہوگی بلکہ اس رقم سے مرنے والے کی قبر پر  کتبہ نصب کیا جائے گا۔
برگر کھانے کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کائل گبسن پہلے ہی اس چیلنج میں حصہ لےچکے ہیں۔ انہوں نے اس پورے برگر کو 21 منٹ اور 56 سیکنڈ میں کھایاتھا۔برگر کھانے کے بعد کائل نے بتایا کہ  یہ اُن کا آج تک  کھایا ہوا بہترین برگر تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu