ٹی وی سانتا کلاز جو ٹیلی ویژن ماسک پہن کر لوگوں کے گھر باہر ٹی وی سیٹ رکھتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 اگست 2019 23:37

ٹی وی سانتا کلاز جو  ٹیلی ویژن ماسک پہن کر لوگوں  کے  گھر باہر ٹی وی سیٹ رکھتا ہے

ورجینیا کے مضافات میں رہائشی اس وقت  حیران رہ گئے جب انہوں نے صبح اٹھ کر اپنے پورچ میں پرانے  ٹیوب ٹی وی  سیٹ پڑے دیکھے۔یہ ٹی وی  علاقے کے کئی درجن گھروں میں  پائے گئے ہیں۔
کئی گھروں کی  نگرانی کے کیمروں کی فوٹیج دیکھ کر پتا چلا کہ یہ واردات کرنے والے لوگوں نے اپنے سر پر ٹیلی ویژن کا ماسک پہنا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک سے زیادہ افراد کی کاروائی ہے جو 50 سے زیادہ ٹی وی سیٹس لوگوں کے گھروں میں چھوڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)


ہینریکو کاؤنٹی پولیس اور سولڈ ویسٹ ڈویژن اب مل کر ان ٹی وی کو ٹھکانے لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔پولیس نے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ کوئی  غیرمعمولی سرگرمی دیکھیں تو پولیس سے رابطہ کریں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس طرح لوگوں کے گھروں میں ٹی وی سیٹ رکھنا  جرم ہے یا نہیں۔
کچھ لوگوں  نے اس طرح ٹی وی رکھنے والوں کو ٹی وی سانتا کلاز کا نام دیا  ہے۔ اسی طرح کی واردات پچھلے سال بھی ہوئی تھی۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu