103 سالہ خاتون نے سکائی ڈائیونگ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 اگست 2019 23:39

103 سالہ خاتون نے سکائی ڈائیونگ  میں نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا
سیئٹل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنی 103ویں سالگرہ نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا کر منائی۔ اپنی سالگرہ پر انہوں نے طویل العمر سکائی ڈائیور خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا۔
کیتھرین ”کیٹی“ ہوجز نے سنوہومش کاؤنٹی میں سکائی ڈائیو سنوہومش میں 10 ہزار فٹ کی بلندی سے اپنے بیٹے، ویرن ہوجز، کے ساتھ  چھلانگ لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)


ویرن ہوجز، جو چند بار سکائی ڈائیونگ کر چکے ہیں، نے    اپنی ماں کو سکائی ڈائیونگ کا خیال پیش کیا۔

سکائی ڈائیو سنوہومش کی انتظامیہ کے مطابق اس وقت   سب سے زیادہ عمر میں سکائی ڈائیونگ کرنے کا عالمی ریکارڈ 100 سالہ خاتون کے نام ہے۔ نیوز رپورٹ کے مطابق پچھلے سال آسٹریلیا میں ایک 102 سالہ خاتون نے بھی سکائی ڈائیونگ کی تھی۔
ہوجز کے سکائی ڈائیونگ کے ثبوت گینیز کی انتظامیہ کو بھیج دئیے گئے ہیں تاکہ ریکارڈ کا باقاعدہ اندراج ہو سکے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu