سٹنٹ رائیڈر نے سر کے بل تیز ترین موٹرسائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 اگست 2019 23:46

سٹنٹ رائیڈر نے سر کے بل تیز ترین موٹرسائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا
ایک برطانوی سٹنٹ رائیڈر نے 76 میل فی گھنٹہ سے چلتی ہوئی موٹر سائیکل  کو سر کے بل کھڑے ہوکر چلا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
30 سالہ مارکو جارج کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران موٹرسائیکل 76.1 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔مارکو نے یہ ریکارڈ  شمالی یارک شائر میں ایلونگٹن ائیر فیلڈ میں دنیا کے تیز ترین موٹرسائیکل سوار کے مقابلوں کے دوران بنایا۔

(جاری ہے)


مارکو نے بتایا کہ انہوں نے پچھلا ریکارڈ آدھے سے بھی زیادہ کے فرق سے توڑا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 30 میل فی گھنٹہ  کی رفتار پر بنایا گیا تھا۔
مارکو کا کہنا ہے کہ وہ اس ریکارڈ کو 68 میل فی گھنٹہ  پر بنانا چاہتے تھے  لیکن منتظمین نے انہیں  حوصلہ افزائی کرتے ہوئے70 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر بنانے کا کہا جو رفتار کی ملکی حد ہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu