کئی طرح کے حفاظتی فیچرز کے ساتھ اس ٹاؤن نے نیا ٹوائلٹ سسٹم پیش کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 اگست 2019 23:46

کئی طرح کے حفاظتی فیچرز کے ساتھ  اس ٹاؤن نے نیا ٹوائلٹ سسٹم پیش کر دیا

ایک ویلش ٹاؤن نے  مقامی پارک میں نئے ٹوائلٹس نصب کیے ہیں۔ یہ ٹوائلٹ سسٹم کئی طرح کے حفاظتی فیچرز سے مزین ہیں۔
پورثکول کے ٹاؤن  نے 2 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کر کے گریفن پارک میں نئے ٹوائلٹس نصب کیے ہیں۔ ان میں کئی حفاظتی فیچرز شامل کیے ہیں۔ ان  میں  توڑ پھوڑ، تمباکو نوشی اور جنسی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔


حکام کا کہنا ہے کہ ان ٹوائلٹس کو استعمال کرنے کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

ان ٹوائلٹس میں  فرش میں وزن کرنے کے سنسر نصب کیے گئے ہیں، جس سےپتا چلتا ہے کہ ٹوائلٹ میں ایک شخص ہے یا ایک سے زیادہ افراد موجود ہیں۔اگر ٹوائلٹ میں کوئی ” غیر معمولی سرگرمی“ ہوتو  اس کے دروازے کھل جاتے ہیں، اطراف سے پانی برسنے لگتا ہے اور تیز آواز میں سائرن بجنے لگتے ہیں۔


اگر کوئی کافی دیر تک ٹوائلٹ میں رہے تو اس کی  لائٹیں بند ہو جاتی ہیں  اور سائرن بجنے لگتے ہیں۔ اس سے کوئی بھی ٹوائلٹ میں سو نہیں سکتا۔ ٹوائلٹ کی دیواروں پر کوئی گرافٹی  (تصاویر ) نہیں بنا سکتا۔ ٹوائلٹ میں سگریٹ نوشی کرنے پر فائر الارم بجنے لگتا ہے۔
یہ ٹوائلٹ ہر روز 10 منٹ کے بند ہوگا اور خود کار میکنیزم کے تحت خود کو صاف کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu