ڈاؤنچی کے 500 سال پرانے شاہکار ورجن آف دی راکس میں چھپا خاکہ دریافت کر لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 اگست 2019 23:48

ڈاؤنچی کے 500 سال پرانے شاہکار ورجن آف دی راکس میں چھپا  خاکہ دریافت کر لیا گیا

لندن کی نیشنل گیلری میں جانے والے  شائقین 15 ویں صدی  کی لیونارڈو ڈاؤنچی کی شاہکار تصویر ورجن آف دی راکس کو دیکھتے ہوئے سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس تصویر کا ابتدائی خاکہ بھی دریافت کیا جا سکتا ہے۔
سی این این کے مطابق سائنسدانوں نے نئی انفراریڈ اور ہائپر سپیکٹرل امیجنگ سے  تصویر پر ڈاؤنچی کے  ہاتھوں کا پرنٹ اور اس تصویر کا ابتدائی  خاکہ دریافت کر لیا ہے۔

ڈاؤنچی نے یہ خاکہ تصویر بنانے سے پہلے بنایا تھا۔
اس خاکے میں   مسیح اور فرشتے کو مختلف زاویے پر دکھایا گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ڈاؤنچی نے بعد میں اس زاویوں کا بدل دیا تھا۔
لائیو سائنس کے مطابق اس امیجنگ پراسس  کو ماہرین نے موجودہ تصویر کے نیچے موجود چیزوں کا پتا چلانے کے لیے استعمال  کیا۔

(جاری ہے)

تصویر کے نیچے خاکوں کا پتا چلانے کے لیے ماہرین نے انفراریڈ ریفلکٹو گرافی،  ایکسرے فلورسنینس  سکینگ یا ایکس ایف آر اور ہائپر سپیکٹرل کا استعمال کیا۔

ماہرین نے پہلی ٹیکنالوجی کا استعمال 2005 میں کای تھا، تب تصویر کے نیچے کچھ پرنٹ ہونے کے بارے میں دریافت ہوا تھا۔
اگرچہ برش سٹروکس  کی بے شمار تہوں نے خاکے کو ڈھانپ دیا تھا لیکن یہ انفراریڈ لائٹ سے چھپا نہیں رہ سکا۔ایکس ایف آر سکینگ سے  ایکسرے لائٹ میں انفرادی عناصر کو روشن کر دیا۔
یہ نئی تصاویر صرف اس وجہ سے دریافت ہوئی ہیں کہ ان کو بنانے کے میٹریل میں کچھ زنک شامل تھا جسے میکرو ایکس آر ایف سے دیکھا جا سکتا ہے۔ہائپر سپیکٹرل امیجنگ سے الیکٹرومیگنیٹک انرجی کا پتا چلا یا جا سکتا ہے۔
نیشنل گیلری کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے مستقبل قریب میں اس تصویر کی نئی تفصیلات سامنے آ جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu