گاڑی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے پر پاسٹر نے سارا الزام شیطان پردھر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 20 اگست 2019 23:54

گاڑی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے پر پاسٹر نے سارا الزام شیطان پردھر دیا

اوگون سٹیٹ، نائیجیریا کے ایک عیسائی چرچ کے پاسٹر کو   حال ہی میں ایک ڈیلر شپ سے کار چرانے اور آدھی قیمت پر فروخت کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
41 سالہ جرمیاہ  ایہنڈیرو  ، ایک مقامی چرچ کے پاسٹر ہیں،  نے ایک مقامی کار ڈیلر شپ سے  1.2 ملین نائیرا یا 3300 ڈالر میں  ٹویوٹا ہائی لینڈر خریدی۔ادائیگی کرنے سے پہلے   جرمیاہ نے ڈیلر شپ سے ایک ٹسٹ ڈرائیو کی اجازت مانگی۔

ڈیلر شپ نے ٹسٹ ڈرائیو کی اجازت دیتے ہوئے  گاڑی کی چابیاں  جرمیاہ کے حوالے کر دیں۔ ٹسٹ ڈرائیو پر گئے ہوئے جرمیاہ جب 24 گھنٹوں تک واپس نہیں آئے تو ڈیلر شپ نے پولیس سے رابطہ کیا۔
فیڈرل سپیشل اینٹی روبری سکواڈ نے جرمیاہ اور ان کے تین ساتھیوں کو لاگوس سے گرفتار کر لیا، جہاں انہوں نے گاڑی کو 6 لاکھ نائیرا میں فروخت کیا تھا۔

(جاری ہے)

جب جرمیاہ سے جرم کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے بتایا کہ یہ سب شیطان کی وجہ سےہے، دوسرا چرچ میں اتنا زیادہ چندہ جمع نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے انہیں  یہ حرکت کرنا پڑی۔


جرمیاہ نے بتایا کہ انہوں نے لاگوس کے ایک بنک سے 6 لاکھ 50 ہزار نائیرا کا قرض لیا تھا۔ اس چوری سے وہ یہ قرض واپس کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قرض انہوں نے چرچ کی تزین  و آرائش کے لیے لیا تھا ، انہیں امید تھی کہ وہ چندے سے قرض واپس کر دیں گے۔لیکن تین ماہ میں چندہ ہی جمع نہیں ہوسکا۔جب بنک نے جرمیاہ پر قرض کی  واپسی کے لیے دباؤ ڈالا تو  انہوں نے گاڑی چوری کر لی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا مشورہ  شیطان نے دیا تھا۔ جرمیاہ نے اپنے جرم پر معافی بھی مانگی۔
افریقی پاسٹر کو گاڑی خریدنے والے اور پاسٹر کی خریدار سے ملاقات کرانے والے شخص کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔تاہم کار خریدنے والے شخص کا کہنا ہے کہ  انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، اگر انہیں گاڑی کے چوری شدہ ہونے کا معلوم ہوتا تو وہ اسے نہ خریدتے۔
پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پاسٹر اور اُن کے ساتھیوں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu