ماہرین نے 2000 سال قدیم پرفیوم کی تلچھٹ سے قلوپطرہ کے زیر استعمال پرفیوم بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 20 اگست 2019 23:54

ماہرین نے 2000 سال  قدیم پرفیوم کی تلچھٹ سے قلوپطرہ کے زیر استعمال پرفیوم  بنا لیا

قلوپطرہ کے پرفیوم کے بارے میں بہت سے افسانے مشہور ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ مارک انتھونی  ملکہ کے جہازوں کے ساحل پر پہنچنے سے  بہت پہلے  ملکہ کے پرفیوم کی خوشبو سونگھ لیا کرتے تھے۔
کئی صدیوں کے بعد تصاویر اور مجسموں سے ہمیں یہ تو اندازہ ہے کہ  قلوپطرہ  کیسی دکھائی دیتی تھیں لیکن اب یہ بھی معلوم ہو گیا ہے  کہ وہ کیسا پرفیوم استعمال کرتی تھیں۔


کئی سال کی مہم جوئی کے بعد محققین کے ایک گروپ کا خیال ہے کہ انہوں نے قلوپطرہ کے پرفیوم کا معمہ حل کر لیا ہے بلکہ اسے دوبارہ تخلیق بھی کر لیا ہے۔
یونیورسٹی آف ہوائی کے روبرٹ لٹمین اور جے سلورسٹین کئی سالوں سے قدیم دنیا کی خوشبوؤں پر تحقیق کر رہے ہیں۔ ان کی زیادہ توجہ قلوپطرہ کے پرفیوم پر مرکوز تھی۔
اُن کے سفر کا آغاز قدیم مصری شہر  تھیموئس میں ہونے والی ٹیل ٹیمائی  کھدائی  کے پراجیکٹ سے ملنے والی دریافتوں سے ہوا۔

(جاری ہے)

اس شہر کا سنگ بنیاد 4500 سال قبل مسیح میں رکھا گیا تھا۔
اس شہر میں قدیم دنیا کے دو مقبول پرفیوم  بنائے جاتے تھے۔اس جگہ کی کھدائی سے ایسے کمپاؤنڈ بھی ملے ہیں،  جن میں نصب بھٹیاں 3 صدی قبل  میسح کی ہیں۔یہاں پررومی دور سے پہلے اور بعد میں  درآمد کی ہوئی مٹی سے  پرفیوم رکھنے کے لیے خصوصی  بوتلیں  بنائی جاتی تھی۔
یہاں سے ملنے والے خصوصی مرتبانوں میں 2000 سال پہلے بنائے جانے والے پرفیوم کی تلچھت دریافت ہوئی ہے۔

ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ قلوپطرہ کا پرفیوم کیسا ہوتا تھا۔
محققین نے اس تلچھت کا کیمیائی تجزیہ کر کے وہ اجزا معلوم کر لیے ہیں، جو  پرفیوم کی تیاری میں استعمال ہوتے تھے۔قدیم تلچھٹ  کے تجزیے اور قدیم  یونانی تحریروں  سے ماہرین قدیم دور کے پرفیوم کا فارمولا معلوم کر چکے ہیں۔تلچھٹ ملنے کے مقام اور اس کے دور سے ماہرین کو لگتا ہے کہ قلوپطرہ یہی پرفیوم استعمال کرتی تھیں لیکن ماہرین اس حوالے سے یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu