جو ثابت کرے گا کہ اس شہر کا وجود نہیں، اسے 1.1 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 21 اگست 2019 23:55

جو ثابت کرے گا کہ اس شہر کا  وجود نہیں، اسے 1.1 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا

جرمنی کے ایک شہر کے بارے میں طویل عرصہ سے ایک سازشی نظریہ مشہور ہے کہ اس کا وجود نہیں۔
اس شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو کوئی اس سازشی نظریے کو ثابت کرے گا اسے 1.1 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)


بیئلفیلڈ کے میئر نے کہا کہ 800 سالہ یہ شہر اس شخص کو نقد انعام دے گا جو ثابت کرے گا کہ یہ شہر وجود نہیں رکھتا۔
بیئلفیلڈ شہر کے بارے میں لطائف اس وقت بننا شروع ہوئے جب 1994 میں کمپیوٹر سائنس کے ایک طالب علم اچیم ہیلڈ نے سازشی نظریوں کے بارے میں لکھا۔
میئر نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ وہ تخلیقی دعوؤں کے بارے میں پرجوش ہیں۔ وہ 99.99 فیصد یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ایسے کسی بھی دعوے کو رد کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu