کینیا کی شیف نے گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے 75 گھنٹوں 400 مختلف کھانے پکائے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 21 اگست 2019 23:55

کینیا کی  شیف  نے گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے 75 گھنٹوں 400 مختلف کھانے پکائے

کینیا سے تعلق رکھنے والی ایک شیف نے  مسلسل 75 گھنٹوں تک کھانے پکا کر گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔اس دوران انہوں نے 400  انفرادی ترکیبوں سے مختلف کھانے بنائے۔
36 سالہ شیف ملیحہ محمد  نے اتوار کو ممباسا کے کینیا بے بیچ ریزورٹ میں  کھانا پکانا ختم کیا۔ اس سے پہلے وہ مسلسل 75 گھنٹوں سے کھانا بنا رہی تھیں۔

(جاری ہے)


ملیحہ نے مسلسل 75 گھنٹوں تک کھانا پکا کر کیلیفورنیا کے رکی لمپکن کا مسلسل 68 گھنٹے اور 30 منٹ تک کھانا پکانے کا  ریکارڈ توڑ دیا۔


ریکارڈ بنانے کے دوران ملیحہ نے مقامی اور عالمی ترکیبوں سے 400 کھانے بنائے۔ اُن کے پکائے کھانوں میں 10 طرح کے پیزا بھی شامل تھے۔
ملیحہ کا کہنا ہے کہ ہر 12 گھنٹے کے بعد انہیں 30 منٹ آرام کرنے کی اجازت تھی۔ ریکارڈ بنانے کے بعد ملیحہ نے بتایا کہ اب وہ طویل آرام کریں گی۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu