یہ خرگوش ہے یا کوئی پرندہ؟ وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو پریشان کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 21 اگست 2019 23:57

یہ خرگوش ہے یا کوئی پرندہ؟ وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو پریشان کر دیا

اتوار کو ناروے میں یونیورسٹی آف اوسلو کے سینئر ریسرچر ڈینئل کوئنٹانا نے ایک ویڈیو شیئر کی جو ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
اس ویڈیو میں ایک سیاہ خرگوش یا پھر ایک سیاہ پہاڑی کوا (Raven) دکھایا گیا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین فیصلہ نہیں کر پائے کہ یہ خرگوش ہے یا پہاڑی کوا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر صارفین میں اب اس حوالے سے باقاعدہ بحث شروع ہو چکی ہے۔
سی نیٹ کے مطابق  ڈینئل اس ویڈیو سے پریشان نہیں، اُن کے مطابق اس ویڈیو میں واضح طور پر ایک پرندہ ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ اس پرندے کی آنکھوں کے  اندرونی کویے میں ایک نیم شفاف  پُتل جھلی ہے۔ خرگوش کی آنکھوں میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔
اس پہاڑی کوے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu