تربیت کے لیے کتوں کی لائیو میوزیکل شو میں شرکت۔ تصویر وائرل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 اگست 2019 23:51

تربیت کے لیے کتوں کی لائیو میوزیکل شو میں شرکت۔ تصویر وائرل ہوگئی

پولیس میں خدمات فراہم کرنے کے لیے چند کتوں  نے  تربیت کے طور پر لائیو میوزیکل شو میں شرکت کی۔کتوں کی کینیڈین تھیٹر میں  لائیو میوزک شو میں شرکت کی  تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں ہیں۔
تصویر میں درجنوں کتوں کو  سیٹوں پر بیٹھے  بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ انٹاریو کے سٹرافورڈ فیسٹیول نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تو یہ فوراً ہی وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)


کے-9 کنٹری اِن ورکنگ سروس ڈاگز کی ہیڈ ٹرینر کا کہنا ہے کہ تھیٹر میں کتوں کو بلی ایلیٹ کی موسیقی سنوائی گئی۔  لارا میک کینزی کا کہنا ہے کہ تھیٹر میں میوزک سننا کتوں کی دو سالہ تربیت کا حصہ ہے۔ اس سے کتے بہت زیادہ شور، غیر معمولی روشنیوں اور بھیڑ میں  پرسکون محسوس کریں گے۔
ا سٹرافورڈ فیسٹیول کی این سویورڈفاگر کا کہنا ہے کہ 9 کتوں کے ایک دوسرے گروپ کو اکتوبر میں اسی طرح کی تربیت دی جائے گی۔
این نے بتایا کہ  کتوں  میوزک سنتے ہوئے بہت اچھا برتاؤ  کیا، انہیں امید ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں ان کے ساتھ کام کریں گے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu