دو منہ والی ایسی مچھلی آپ نے زندگی میں کبھی نہ دیکھی ہوگی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ اگست 23:51

دو منہ والی ایسی  مچھلی آپ نے زندگی میں کبھی نہ دیکھی ہوگی

نیویارک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو مچھلیاں پکڑتے ہوئے، اُن کی زندگی کا سب سے حیران کن تجربہ ہوا۔ این بی سی نیوز  کی رپورٹ کے مطابق ڈیبی گیڈیز اپنے شوہر کے ساتھ جھیل چیمپلین میں مچھلیاں پکڑ رہی تھیں کہ اُن کے ہاتھ ایک عجیب و غریب مچھلی لگی۔
ڈیبی نے بتایا کہ جب انہوں نے مچھلی کو کشتی میں کھینچا تو انہیں  یقین نہیں آیا۔ یہ دو  منہ والی حیرت انگیز مچھلی تھی۔

دو منہ کے باوجود یہ مچھلی بالکل صحت مند تھی۔

(جاری ہے)

ڈیبی نے کہا کہ انہوں نے اور اُن کے شوہر نے مچھلی کو نقصان پہنچائے بغیر دوبارہ جھیل میں چھوڑ دیا لیکن چھوڑنے سے پہلے انہوں نے مچھلی کی کئی تصاویر بنائیں۔
ان میں سے ایک تصویر فیس بک پر ناٹی بوائز فشنگ  نامی ایک فشنگ ٹیم نے شیئر کی، جہاں سے یہ فوراً ہی وائرل ہوگئی۔ یہ تصویر اب تک ہزاروں بار شیئر ہو چکی ہے اور اس پر تبصروں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔تصویر وائرل ہونے پر صارفین نے مچھلی کے بارے میں طرح طرح کے نظریات کے بارے میں بحث کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مچھلی کے دو منہ جنیاتی خرابیوں کی وجہ سے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو ماننا ہے کہ جھیل میں کوئی افسانوی مخلوق رہتی ہے۔

وقت اشاعت : 23/08/2019 - 23:51:54

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments